دنیا
Time 11 اگست ، 2022

جمال خاشقجی کے سابق وکیل کی منی لانڈرنگ الزام میں قید کی سزا ختم

عاصم غفور کوگذشتہ ماہ دبئی ائیر پورٹ سے گرفتاری کے بعد 3 ملین درہم جرمانے اور قید کی سزا سنائی گئی تھی/ فوٹو: فائل
عاصم غفور کوگذشتہ ماہ دبئی ائیر پورٹ سے گرفتاری کے بعد 3 ملین درہم جرمانے اور قید کی سزا سنائی گئی تھی/ فوٹو: فائل

مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے سابق وکیل کو متحدہ عرب امارات کی عدالت سے منی لانڈرنگ کے الزام میں سے قید کی سزا ختم کر دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق عاصم غفور کو امریکا میں ٹیکس چوری کے خلاف آپریشن سے جڑی منی لانڈرنگ کے الزام میں جرمانے اور قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ابوظہبی کی عدالت نے عاصم غفور کو تین سال قید یا 50 لاکھ درہم (14 لاکھ ڈالرز) جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنادیا۔

عاصم غفور کوگذشتہ ماہ دبئی ائیر پورٹ سے گرفتاری کے بعد 3 ملین درہم جرمانے اور قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

عاصم غفور کے سابق کلائنٹ جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

میڈیا کے مطابق عاصم غفور کو امریکی حکام کی درخواست پر گرفتار کر کے منی لانڈرنگ کی تفتیش کی گئی تھی جس دوران ان پر منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہونے پر انہیں متحدہ عرب امارات کی عدالت کی جانب سے سزا سنا ئی گئی تھی۔

مزید خبریں :