ماہرین فلکیات کا کم عمر ترین سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ

سائنس دانوں نے ایک ایسی دنیا کے وجود کا دعویٰ کیا ہے جو محض 15 لاکھ سال پرانی ہے۔فوٹو: نیویارک ٹائمز
سائنس دانوں نے ایک ایسی دنیا کے وجود کا دعویٰ کیا ہے جو محض 15 لاکھ سال پرانی ہے۔فوٹو: نیویارک ٹائمز

ماہرین فلکیات نے کم عمر ترین سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

سائنس دانوں نے ایک ایسی دنیا کے وجود کا دعویٰ کیا ہے جو محض 15 لاکھ سال پرانی ہے۔

سائنسی جریدے The Astrophysical Journal Lettersمیں شائع کیے گئے مطالعے کے مطابق دریافت کیا گیا سیارہ زمین سے 395 نوری  سال کے فاصلے پرموجود ہے جبکہ یہ اتنا کمر عمر ہے کہ اس میں گیس اور مٹی ابھی  اکٹھے ہو رہے ہیں۔

سائنسی جریدے میں کہا گیا ہے کہ اگر موازنہ کیا جائے تو دنیا اس دریافت کیے گئے سیارے سے 3 ہزار سال پرانی ہے۔

فرانس میں انسٹی ٹیوٹ آف پلانیٹولوجی اینڈ ایسٹرو فزکس کی ماہر فلکیات اور اس تحقیق میں شریک مصنفہ میریم بینسٹی نے کہا کہ سیارے کی دریافت  ہمارے اپنے ماضی کو دیکھنے کے مترادف ہے۔

سائنسی جریدے کے مطابق یہ سیارہ دنیا کے وجود کو سمجھنےمیں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق سائنسدان امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے کائنات کے رازوں کو جاننے کے لیے خلا میں بھیجے جانے والی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو اس سیارے کے بارے میں واضح معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ 


مزید خبریں :