کھیل
Time 12 اگست ، 2022

دورہ نیدر لینڈز کے لیے قومی ٹیم لاہور سے روانہ

نیدرلینڈکےخلاف 3 ون ڈےانٹرنیشنل میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے/فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
نیدرلینڈکےخلاف 3 ون ڈےانٹرنیشنل میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے/فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

تین ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل  دورہ نیدر لینڈز کے لیے  پاکستان کرکٹ ٹیم  لاہور سے روانہ ہوگئی۔ 

نیدرلینڈزکےخلاف 3 ون ڈےانٹرنیشنل میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے جب کہ تمام ون ڈے میچز  نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم میں ہوں گے۔

گزشتہ روز اس حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں  قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کے لیے جو بہترین ٹیم دستیاب تھی وہ ہم نے پاکستان کے لیے منتخب کی۔

 قومی کپتان نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔

مزید خبریں :