پاکستانی روپے کے استحکام اور ڈالر کی گرتی قدر کی وجہ کیا ہے؟

11 اگست تک ملک میں ڈھائی ارب ڈالرز کا آؤٹ فلو اور سوا 3 ارب ڈالرز کا ان فلو ہوا: ذرائع وزارت خزانہ۔ فوٹو فائل
11 اگست تک ملک میں ڈھائی ارب ڈالرز کا آؤٹ فلو اور سوا 3 ارب ڈالرز کا ان فلو ہوا: ذرائع وزارت خزانہ۔ فوٹو فائل

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر  زیادہ آ رہے ہیں اور  روپے کو استحکام مل رہا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 11 اگست تک ملک میں ڈھائی ارب ڈالرز کا آؤٹ فلو اور سوا 3 ارب ڈالرز کا ان فلو ہوا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر زیادہ آ رہے ہیں اور روپے کو استحکام مل رہا ہے، اس ماہ بھی درآمدات کنٹرول میں ہیں۔

چیئرمین ایکسچینچ کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ جون اور جولائی کے کم امپورٹ بل نے روپے کو بڑا سہارا دیا ہے، ڈالر کو خریدنے والا کوئی نہیں اور ڈالر بیچنے والوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ملک بوستان نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوتے ہی ڈالر 185 سے 190 روپے کا ہو جائے گا۔

مزید خبریں :