دنیا
Time 13 اگست ، 2022

سیاحتی ویزے پر جانیوالوں کو بھی عمرے کی اجازت مل گئی

سعودی وزارت حج نے سیاحتی ویزے پر ملک آنے والے افراد کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
سعودی وزارت حج نے سیاحتی ویزے پر ملک آنے والے افراد کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو

سعودی عرب نے سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کو بھی عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج نے سیاحتی ویزے پر ملک آنے والے افراد کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے کے اہل 49 ممالک کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے جب کہ ای ویزہ کے اہل افراد سعودی عرب آمد پر ائیرپورٹ سے ہی سیاحتی ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اوریورپی ویزہ رکھنے والے افراد بھی سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے جب کہ فیملی وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد بھی ایپلی کیشن کے ذریعے درخواست دے کر عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سے حال ہی میں سعودی حکام نے خانہ کعبہ کے گرد لگے بیرئیرز کو ہٹادیا ہے جس کے بعد زائرین کو اب حجرِ اسود کو بوسہ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی حکام نے یہ بیرئیرز کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لگائے تھے۔

مزید خبریں :