کھیل
Time 13 اگست ، 2022

وزیراعلیٰ پنجاب سے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے ریسلرزکی ملاقات

وزیراعلیٰ نے زمان انور، شریف طاہرکو 10، 10 لاکھ جبکہ علی اسد کو 5 لاکھ روپے کے انعامات دیے— فوٹو: اسکرین گریب
وزیراعلیٰ نے زمان انور، شریف طاہرکو 10، 10 لاکھ جبکہ علی اسد کو 5 لاکھ روپے کے انعامات دیے— فوٹو: اسکرین گریب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز  الہٰی سے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے ریسلرزکی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سلور میڈل جیتنے والے زمان انور، شریف طاہر اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے علی اسد شامل تھے۔

وزیراعلیٰ نے زمان انور، شریف طاہرکو  10، 10 لاکھ جبکہ علی اسد کو 5 لاکھ روپے کے انعامات دیے۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عالمی معیار کے 3 اسپورٹس ارینا بنانے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلیٰ  نے ریسلرز کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ارینا گوجرانوالا، ملتان اور لاہور میں بنائے جائیں گے، ریسلرز  کو غیر  ملکی کوچز سے تربیت دلوائی جائےگی۔

مزید خبریں :