دنیا
Time 13 اگست ، 2022

سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دینے کا ارادہ رکھتا ہے: خبر ایجنسی

سعودی عرب 10 ماہ تک ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی اضافی مدد بھی کرسکتا ہے: رپورٹ میں دعویٰ— فوٹو: فائل
سعودی عرب 10 ماہ تک ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی اضافی مدد بھی کرسکتا ہے: رپورٹ میں دعویٰ— فوٹو: فائل

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خبرایجنسی بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی وزارت خزانہ اسی ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرنے کے معاہدے کی تجدید کرسکتا ہے۔

خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب 10 ماہ تک ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی اضافی مدد بھی کرسکتا ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اس امداد کا اعلان دو دنوں میں کیا جا سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی اور پاکستانی وزارت خزانہ نےاس خبر پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں دیا ہے۔

مزید خبریں :