بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہوئے نقصانات کا سروے کرانے کا فیصلہ

امداد کی فراہمی اور نقصانات کے سروے کے دوران ہر متاثرہ فرد اور خاندان تک رسائی کو یقینی بنایا جائے: وزیر اعلیٰ بلوچستان/فوٹو:فائل
امداد کی فراہمی اور نقصانات کے سروے کے دوران ہر متاثرہ فرد اور خاندان تک رسائی کو یقینی بنایا جائے: وزیر اعلیٰ بلوچستان/فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ہونے والے اجلا س میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں پندرہ اگست سے نقصانات کے سروے کا آغاز کر دیا جائیگا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سروے کرنے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے  مشترکہ ٹیمیں نقشوں اور سیٹلائیٹ کی مدد سے نقصانات کا سروے کریں گی۔

اجلا س میں ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹرا منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 14 سے 18 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے جس کیلئے متعلقہ اضلاع کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جاری امدادی سر گرمیوں سے متعلق میں بھی اجلاس کو آگاہی دی گئی۔

اجلاس میں محکمہ مواصلات کو متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ امداد کی فراہمی اور نقصانات کے سروے کے دوران ہر متاثرہ فرد اور خاندان تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں :