دنیا
Time 14 اگست ، 2022

نینسی پلوسی کے بعد امریکی کانگریس کا وفد بھی غیراعلانیہ دورے پر تائیوان پہنچ گیا

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے 2 اگست کو تائیوان کادورہ کیاتھا— فوٹو: تائیوانی وزارت خارجہ
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے 2 اگست کو تائیوان کادورہ کیاتھا— فوٹو: تائیوانی وزارت خارجہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی کے بعد امریکی کانگریس کا وفد غیر اعلانیہ دورے پر تائیوان پہنچ گیا۔

تائیوانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی کانگریس کا 5 رکنی وفد آج 2 روزہ دورے پرتائیوان پہنچا۔

امریکی حکام نے بتایا کہ تائیوانی حکام سے ملاقات میں امریکا تائیوان تعلقات اور علاقائی سلامتی پربات ہوگی۔

امریکی وفداور تائیوانی حکام دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے 2 اگست کو تائیوان کادورہ کیاتھا جس پر چین نے شدیدمذمت کی تھی اور تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں شروع کردی تھیں۔

یاد رہےکہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جب کہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔

مزید خبریں :