آج قومی ڈائيلاگ کی ضرورت ہے جس کا نکتہ آغاز میثاقِ معیشت ہوسکتا ہے، وزیراعظم

فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی 

گزشتہ روز پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منایا گیا، اس موقع پر اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی پر کنونشن سینٹر میں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جوہری قوت بن سکتے ہیں تو معاشی قوت کیوں نہیں بن سکتے؟

انہوں نے کہا کہ آج قومی ڈائيلاگ کی ضرورت ہے جس کا نکتہ آغاز میثاقِ معیشت ہوسکتا ہے،ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہوگا ، پچھلی حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ 43 ارب ڈالر قرض کا بوجھ لاد دیا، اب قرض کے سود کی ادائیگی بھی محال ہو چکی ہے لیکن پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  آج قوم کو تقسیم در تقسیم اور پارہ پارہ کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے، تعمیرِ پاکستان کے مشن کو ہماری قومی اور سیاسی قیادت نے آگے بڑھایا ہے۔

مزید خبریں :