وزیراعظم اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا۔ 

اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے تھے۔

سعودی قیادت کی جانب سے صدر عارف علوی کے لیے پیغامات میں پاکستانی قوم کو آزادی مبارک کہا گیا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا  کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کے لیے ہیں۔

مزید خبریں :