چوہدری شجاعت اداکار عرفان کھوسٹ کے پسندیدہ سیاستدان

ممتاز کامیڈین، پروڈیوسر اور اداکار عرفان کھوسٹ نے اپنے پسندیدہ سیاستدان سے متعلق گفتگو کی۔

عرفان کھوسٹ جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' کے مہمان بنے جس میں انہوں نے اپنی دلچسپ باتوں سے ناظرین اور حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

پسندیدہ سیاستدان سے متعلق سوال پر انہوں نےچوہدری شجاعت حسین کا نام لیا۔

عرفان کھوسٹ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا 'اگر قیامِ پاکستان کے وقت چوہدری شجاعت ڈھائی تین منٹ زیادہ سمجھدار ہوتے تو یقین کیجیے انہوں نے قائداعظم کی مسلم لیگ اور گاندھی کی کانگریس دونوں پارٹیوں میں ہونا تھا'۔

اداکار کا کہنا تھا کہ 'چوہدری شجاعت حسین اگر اس وقت سمجھدار  ہوتے تو وہ ان دونوں پارٹیوں میں سیٹیں لیتے'۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی پیدائش قیام پاکستان سے ایک برس قبل 27 جنوری 1946 کو ہوئی تھی۔

مزید خبریں :