ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو سعودیہ کو رقم فوری واپس کرنا ہوگی: ذرائع وزارت خزانہ

پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں،سیف ڈپازٹ کے لیے جلد معاہدہ ہوجائے گا: عائشہ غوث پاشا—فوٹو فائل
پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں،سیف ڈپازٹ کے لیے جلد معاہدہ ہوجائے گا: عائشہ غوث پاشا—فوٹو فائل

سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023 تک کے لیے کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 3 ارب ڈالرکے سیف ڈپازٹ پر 3 فیصد شرح  سود عائد ہوگا اور اگر  پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری طور پر سعودی عرب کو واپس کرنا ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف ڈپازٹ کے طور پر جمع کردہ رقم کو کسی بھی مقصد کے لیے خرچ نہیں کیا جا سکےگا۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 10 ماہ میں  ایک ارب ڈالرکا مؤخر ادائیگیوں پر  تیل ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، سیف ڈپازٹ کے  لیے دونوں ممالک کے درمیان جلد معاہدہ ہو جائے گا۔

مزید خبریں :