کراچی والوں کیلئے بجلی نایاب، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ 14گھنٹوں تک کردی

شہر کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں کی لوشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں/ فائل فوٹو
شہر کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں کی لوشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں/ فائل فوٹو

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے14گھنٹوں تک پہنچ گیا۔

شہر کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ہر 3 گھنٹوں بعد تین سے ساڑھےتین گھنٹے بجلی معطل کی جارہی ہے  جب کہ رات کے وقت بھی تین سے 4 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے، اس کے علاوہ علی الصبح 6 سے 7 بجے کے درمیان بھی ایک گھنٹہ بجلی بند کی جارہی ہے۔

کراچی میں بہادرآباد،کھارادر، آئی آئی چندریگر روڈ، سٹی ریلوے کالونی، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، شیرشاہ، لانڈھی، سرجانی، قائدآباد، قیوم آباد،کیماڑی،نیوکراچی،نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد،گلشن اقبال، گلستان جوہر اور  اسکیم 33 میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ کی خبروں پر دعویٰ  کیا  ہےکہ شہر  میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :