کھیل
Time 15 اگست ، 2022

کشمیر پریمیئر لیگ: شرجیل کے چھکے نے کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا

کشمیر پریمیئر لیگ کا سیزن 2 جاری ہے جس میں پیر کے روز  جموں جانباز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اوور سیز واریئرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

آج جموں جانباز  کے بیٹر شرجیل خان اپنے شاندار چھکے کی وجہ سے  ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتے رہے۔

شرجیل خان نے 102 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جموں جانباز کی اننگز کی دوسرے اوور میں عمید آصف کو شاندار چھکا مارا جس پر گیند سیدھا  ڈگ آؤٹ( کھلاڑیوں اور اسٹاف کے بیٹھنے کی جگہ) کی کھڑکی پر جا لگی اور شیشہ ٹوٹ گیا۔  

گراؤنڈ میں موجود تماشائی اس لمحے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے کہ مظفر آباد میں دن کا پہلا میچ بارش کے باعث 8 اوورز فی اننگز تک محدود کرنا پڑا ۔ جس میں اوور سیرز واریئرز نے تین وکٹ پر 101 رنز بنائے۔

 عمران رندھاوا اور اعظم خان 29،29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اسامہ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 جواب میں شرجیل خان نے 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن سہیل خان نے شرجیل خان پھر فرحان اور عمر اکمل کو لگاتار تین گیندوں پرآؤٹ کر کے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنا دی۔

 دوسری جانب سے شاہ زیب نے 40 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ اعزاز نے 17 رنزبنا کر جموں جانباز کو 5 وکٹ سے فتح دلا دی۔

ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

مزید خبریں :