شہری کو دفتر میں ساتھ کام کرنیوالی خاتون سے گلے ملنا کیوں مہنگا پڑگیا؟

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کیا کبھی آپ نے  سنا  ہے کہ کوئی اتنی زور سے گلے ملے کہ اگلے بندے کی پسلیاں ہی ٹوٹ جائیں؟

اگر نہیں سنا تو آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی واقعے کے بارے میں بتارہے ہیں جس میں ایک شخص اپنے دفتر میں ساتھ کام کرنے والی خاتون سے اتنی زور سے گلے ملا کہ اس کی 3 پسلیاں ہی ٹوٹ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک  خاتون دفتر میں اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھی کے خلاف اس لیے عدالت چلی گئی کیوں کہ وہ شخص اتنی زور سے گلے ملا کہ اس کی 3 پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

یہ کہانی مئی 2021 سے شروع ہوئی جب چین کے صوبے ہنان کے شہر یوینگ میں ایک دفتر میں خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کررہی تھی کہ ایک اور ساتھی آیا اور خاتون سے گلے ملا۔

رپورٹس کے مطابق وہ شخص اتنی زور سے گلے ملا کہ خاتون کو  دفتر سے گھر آنے کے بعد بھی سینے میں درد ہوتا رہا  تاہم اس نے ابھی ڈاکٹر کو دکھانے کے بجائے گھریلوں ٹوٹکے استعمال کیے۔

تاہم 5 روز بعد خاتون کے سینے میں درد شدت اختیار کرگیا کہ اس کی برداشت سے باہر ہوگیا، بلآخر اس نے ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر کی جانب سے جب ایکسرے کروایا گیا تو اس میں معلوم ہوا کہ خاتون کی 2 دائیں اور ایک بائیں پسلی ٹوٹی ہوئی ہے۔

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

بیماری کی وجہ سے خاتون کو دفتر سے چھٹیاں لینی پڑیں جبکہ اسپتال کے بلز  نے اسے پریشان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق جب خاتون کا علاج جاری تھا تو اس نے دفتر میں گلے ملنے والے شخص سے ملاقات کی اور علاج کے خرچے پر کچھ معاملات طے کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہی کیونکہ اس شخص کا کہنا تھا کہ خاتون کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ میری وجہ سے اس کی پسلیاں ٹوٹیں۔

تاہم بعد ازاں خاتون نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس کےعلاج پر خرچ ہونے والی رقم  اس شخص سے لے سکے۔

ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد حال ہی میں عدالت نے اس شخص کو حکم دیا کہ وہ 10 ہزار یوآن (چینی کرنسی) خاتون کو اس لیے دے کیوں کہ اس کے زور سے گلے ملنے کی وجہ سے اس کی 3 پسلیاں ٹوٹیں۔

عدالت کی جانب سے کہاگیا کہ اگرچہ پسلیوں کو پہنچنے والے نقصان کا 5 دن بعد پتہ چلا لیکن  اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ان 5 دنوں کے دوران خاتون نے کسی ایسی سرگرمی میں حصہ لیا جس کی وجہ سے پسلیاں ٹوٹ سکتی تھیں۔

 اس کے علاوہ عدالت میں دفتر میں کام کرنے والے دیگر ساتھیوں کی بھی گواہی پیش کی گئی جن کے سامنے وہ شخص خاتون سے اتنی زور سے گلا ملا کہ اسے  سینے میں تکلیف شروع ہوئی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM