16 اگست ، 2022
بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر اداکار کرن سنگھ گروور نے جلد پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی۔
اداکار جوڑے نے انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور بتایا کہ دونوں جلد بچے کے والدین بننے والے ہیں۔
بپاشا اور کرن نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا 'ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جارہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنادیا'۔
انہوں نے لکھا 'ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں'۔
اداکار جوڑے نے مزید کہا 'آپ سب کا شکریہ، آپ کی غیر مشروط محبت، آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے'۔
واضح رہے کہ بپاشا اور کرن 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔