عمران خان کے 30 کروڑ سے زائد اثاثے، اہلیہ کے نام 698 کنال اراضی

این اے 108 کے ضمنی انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں/ فائل فوٹو
این اے 108 کے ضمنی انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں/ فائل فوٹو

 فیصل آباد: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 کے ضمنی انتخاب  کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نےمجموعی طور پر 30 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار 495 روپے کے اثاثے ظاہر کیے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام پاکپتن اور اوکاڑہ میں 698 کنال اراضی اور بنی گالا میں ایک گھر موجود ہے ۔

عمران خان کی ملکیت میں 2  لاکھ مالیت کی 4 بکریاں بھی موجود ہیں تاہم دونوں میاں بیوی کے پاس زیورات اور گاڑی ہونے کے خانے میں کچھ نہیں ظاہر کیا گیا جب کہ عمران خان کی کسی بھی کمپنی میں کوئی سرمایہ کاری بھی نہیں ہے۔

وراثت میں ملنے والے 2  گھر، بھکر میں 228 کنال زمین ظاہر کی گئی ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ایک فلیٹ، ایک کمرشل پلاٹ اور 14 لاکھ کرائے کی مد میں آمدن ظاہر کی گئی ہے ۔

نوٹ : یہ خبر 16 اگست 2022 کو جنگ اخبار میں شائع ہوئی ۔

مزید خبریں :