پنجاب میں 3 دن میں پولیس افسروں کے تبادلوں کی سنچری مکمل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکومت پنجاب نے تین دن میں پولیس افسروں کے تبادلوں کی سنچری مکمل کرلی۔

پنجاب حکومت نے مزید 11 ایس ایچ اوز  اور  5 چوکی انچارج تبدیل کردیے، اس سے پہلے ایک دن میں 55 اور دوسرے دن 42 افسروں کو تبدیل کیا گیا تھا۔

 تبادلہ کیے گئے افسروں میں 18ایس پیز  اور 24 ڈی ایس پیز شامل ہیں، ان کے علاوہ  تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز  اور  متعدد  تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز  بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

4 جیل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر  اور تبادلے کیےگئے ہیں، اس کے علاوہ کچھ دیر قبل ہی پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی اڈیالہ جیل راناعبدالرؤف اورسپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغرگجر کو عہدوں سے ہٹادیا ہے۔

مزید خبریں :