کھیل
Time 16 اگست ، 2022

'فٹبال کی طرح کرکٹ میں بھی 4 سال میں ایک بار ممالک ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گے'

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے خبر دار کیا ہے کہ فٹ بال کی طرح کرکٹ میں بھی چار سال میں ایک بار ممالک ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے اور اس دوران کھلاڑی لیگز کھیلیں گے۔

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے ٹیسٹ اور ون ڈے کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز بڑھ رہی ہیں ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اقدامات کرنا ہوں گے کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کو بچانے کے لیے آگے آئے کیونکہ یہ آئی سی سی کی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ کھیل کو اچھے انداز سے چلائے۔

 کپل دیو نے کہا کہ کرکٹ اب فٹ بال کی سمت میں چل پڑی ہے، جس طرح فٹ بال میں ممالک ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلتے اور چار سال بعد ایک ورلڈ کپ میں ممالک کا آمنا سامنا ہوتا ہے اسی طرح مجھے لگتا ہے کہ کرکٹ میں بھی ورلڈ کپ ہوگا اور باقی وقت میں کرکٹرز لیگز کھیلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اب آئی سی سی کو دیکھنا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کو کیسے بچانا ہے؟ 

مزید خبریں :