دنیا
Time 16 اگست ، 2022

مصر میں بیوی کے قتل کے جرم میں جج کو سزائے موت سنادی گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قاہرہ: مصر میں بیوی کے قتل کے جرم میں جج کو سزائے موت سنا دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری جج پر اپنے دوست کے ساتھ مل کر  اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گزشتہ ماہ فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

جج کی اہلیہ مصری ٹیلی ویژن پر میزبان تھیں اور ان کی لاش جون میں قاہرہ کے ایک دور دراز  علاقے سے ملی تھی، خاتون کےقتل کے الزام میں اس کے شوہر اور شوہر کے دوست کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

فوجداری عدالت نے دونوں کا کیس مصرکے مفتی اعظم کو بھیجنےکی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ مفتی اعظم سزائے موت کے فیصلوں پر حتمی رائے دیتے ہیں تاہم انہیں ایسے مقدمات بھیجنا قانون کے مطابق فیصلے پر عمل درآمد سے قبل محض ایک رسمی کارروائی ہے۔

عدالت کی اگلی سماعت مفتی اعظم کی متوقع منظوری کے بعد 11 ستمبرکو مقررکی گئی ہے۔

مزید خبریں :