ارسلان خالد کو آئی ٹی کا محکمہ دینے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈيا سیل کے انچارج اور مبینہ آڈیو اسکینڈل کے کردار ارسلان خالد کو پنجاب میں آئی ٹی کا محکمہ دینے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔

 مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز اور سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ارسلان خالد نے بشریٰ بی بی کے کہنے پر سیاست دانوں کے خلاف غداری کی مہم چلائی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ ارسلان خالد سے فوری وزارت واپس لی جائے۔

واضح رہے کہ پیر کو راجہ یاسر ہمایوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ واپس لے کر معاون خصوصی ارسلان خالد کو پنجاب حکومت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا معاون خصوصی بنایا گیا۔

یاد رہے کہ ارسلان خالد کی چيئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ کے ساتھ مبینہ آڈيو ٹیپ منظر عام پر آئی تھی جس میں بشری بی بی انہيں سوشل میڈيا کو متحرک کرنے پر زور دے رہی ہیں اور انہیں کہہ رہی تھیں کہ عمران خان اور ان کے خلاف ہونے والی تنقید کو غداری کے ساتھ لنک کر دیں۔

مزید خبریں :