واٹس ایپ کے خوش قسمت صارفین کیلئے 'ڈیلیٹ میسج' کو دوبارہ حاصل کرنیکا فیچر متعارف

اکثر اوقات غلط پیغام بھیجنے کی صورت میں آپ اسے ڈیلیٹ فار ایوری ون کرنا چاہتے ہیں لیکن غلطی سے وہ ڈیلیٹ فار می ہوجاتا ہے__فوٹو فائل
اکثر اوقات غلط پیغام بھیجنے کی صورت میں آپ اسے 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' کرنا چاہتے ہیں لیکن غلطی سے وہ 'ڈیلیٹ فار می' ہوجاتا ہے__فوٹو فائل

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ڈیلیٹ میسج کو دوبارہ حاصل کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کی دلی خواہش پوری ہوگئی۔

ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر چند ایسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو بیٹا ٹیسٹرز ہیں، اس فیچر پر فی الحال تجربہ کیا جارہا ہے اور  اسی وجہ سے اب تک دیگر صارفین کی رسائی ممکن نہیں۔

یہ فیچر کیا ہے؟

اکثر اوقات غلط پیغام بھیجنے کی صورت میں آپ اسے 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' کرنا چاہتے ہیں لیکن غلطی سے وہ 'ڈیلیٹ فار می' ہوجاتا ہے، اس صورت میں آپ بالکل بے بس ہوجاتے ہیں اور جسے میسج بھیجا ہوتا ہے وہ اسے پڑھ لیتا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اب اس فیچر کے تحت اگر آپ نے مذکورہ میسج ڈیلیٹ فار می کردیا تو اچانک آپ کی اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں 'ان ڈو (فیصلہ منسوخ کرنا)' لکھا نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے سے میسج دوبارہ اسکرین پر آجائے گا اور آپ اسے 'ڈیلیٹ فار ایوری ون ' کر سکیں گے۔

یہ فیچر کیسے حاصل کریں؟

پلے اسٹور میں جاکر واٹس ایپ بیٹا ورژن اپ ڈیٹ کریں، اگر اپ ڈیٹ کے باوجود یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ پر نہ آئے تو سمجھ جائیں کہ آپ ان خوش قسمت صارفین میں سے نہیں ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر آنے والے چند ہفتوں میں عالمی سطح پر متعارف کرادیا جائے گا۔

مزید خبریں :