(ن) لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے پیٹرول کی قیمت پر اپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کردی

ہزار لیپا پوتی کریں مگر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا دفاع نہیں کر سکتے: عرفان صدیقی کا سینیٹ میں اظہارِ خیال/ فائل فوٹو
ہزار لیپا پوتی کریں مگر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا دفاع نہیں کر سکتے: عرفان صدیقی کا سینیٹ میں اظہارِ خیال/ فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پراپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کردی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے، ہزار لیپا پوتی کریں مگر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا دفاع نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کس حد تک عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں،  پییٹرول کی قیمت میں اضافے پر اپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں۔


مزید خبریں :