پاکستان
17 اگست ، 2022

حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد حمزہ شہباز کا لندن میں قیام بڑھ گیا ہے/ فوٹو سوشل میڈیا
بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد حمزہ شہباز کا لندن میں قیام بڑھ گیا ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی  اکلوتی بیٹی سماویہ کو لندن میں طبیعت خرابی پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نجی میڈیا نے  حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت ناسازی کے حوالے سے خبر دی جس کے مطابق  لندن میں کئی دن سے  فیملی کے ہمراہ موجود حمزہ شہباز کی صاحبزادی  سماویہ اسپتال میں داخل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت کافی خراب ہے اور  بچی کا ایک آپریشن بھی کیا گیا ہے ۔

نجی میڈیا کادعویٰ ہے کہ  بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے  کے بعد حمزہ شہباز کا لندن میں قیام  بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز کے ہاں شادی کے 20 برس بعد 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی  اور بچی پیدائش کے وقت سے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM