دنیا
Time 17 اگست ، 2022

نیوزی لینڈ میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال، شہریوں کی نقل مکانی

دریا کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے: حکام/ فوٹو رائٹرز
دریا کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے: حکام/ فوٹو رائٹرز

نیوزی لینڈ میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی آئس لینڈ میں بدھ کے روز ہونے والی طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی خاندانوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کےعلاقے نیلسن میں 70 اور مغربی ساحلی پٹی پر 140 خاندانوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ ریسکیو اہلکار شہریوں کی محفوظ منتقلی کے لیے کشتیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ میٹ سروسز کے مطابق مغرب، شمال اور جنوبی آئس لینڈ کے علاقوں میں بدھ اور جمعہ کے دوران 500 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد نیلسن اور مغربی پٹی پر اسٹیٹ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سول ڈیفنس کے حکام نے بھی مغربی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ دریا کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :