پاکستان
17 اگست ، 2022

وزیرِاعظم شہبازشریف کی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہیدکے گھر آمد

وزیرِاعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کیلئے فاتحہ کی اوراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا— فوٹو: وزیراعظم ہاؤس
وزیرِاعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کیلئے فاتحہ کی اوراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا— فوٹو: وزیراعظم ہاؤس

وزیرِاعظم شہبازشریف لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر پہنچ گئے۔

وزیردفاع خواجہ آصف اور  وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ تھے۔

وزیرِاعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کیلئے فاتحہ کی اوراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، فوج کے افسران و جوانوں نے وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ ہو  یا قدرتی آفت، فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے، مجھ سمیت پوری قوم شہداء کی ان قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیرِاعظم 14 اگست کو میجر طلحہ منان شہید کے گھر اہلِ خانہ سے تعزیت کیلئے بھی گئے تھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM