وزیراعظم نے بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے سفارشات پر دی— فوٹو: فائل
وزیراعظم نے منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے سفارشات پر دی— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے سفارشات پر دی۔ ‏فیصل نیاز ترمذی کو متحدہ عرب امارات، رضابشیرتارڑ کو جاپان، ‏عاصم افتخار احمد کو فرانس، عائشہ فاروقی کو آئرلینڈ اور علی جاوید کو اٹلی میں تعینات کیا ہے۔

آصف میمن ہنگری،‏ جنید یوسف ترکیہ اور آفتاب حسن خان کی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقا تعیناتی کی منظوری دی۔

‏آفتاب خان اس وقت بھارت میں پاکستانی ناظم الامور ہیں جبکہ ‏سلمان شریف دلی میں ناظم الامور کے فرائض سرانجام دیں گے۔

عامر آفتاب قریشی یونان میں نئے سفیر  ہوں گے جبکہ وہ ابھی ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان ہیں۔

اس کے علاوہ فوادشیر جدہ میں او آئی سی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہوں گے۔

مزید خبریں :