پاکستان
Time 03 ستمبر ، 2022

دبئی کے حکمران کی جانب سے متاثرین کی امداد پر وزیراعظم کا شکریہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے — فوٹو: فائل
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے — فوٹو: فائل

دبئی کے حکمران کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کرنے پر وزیر اعظم نے شکریہ ادا کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکمران کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے پانچ کروڑ درہم امداد کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف نے  شیخ محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی سامان کے جہاز پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں :