انسان کو چاند پر بھیجنے والا ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس ون ایک بار پھر ناکام ہوگیا

راکٹ سے مائع ہائیڈروجن ایندھن کے اخراج کے باعث لانچنگ کو ملتوی کردیا گیا — فوٹو: اے پی
راکٹ سے مائع ہائیڈروجن ایندھن کے اخراج کے باعث لانچنگ کو ملتوی کردیا گیا — فوٹو: اے پی

انسان کو چاند پر بھیجنے والا ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس ون ایک بار پھر ناکام ہوگیا ہے، راکٹ سے مائع ہائیڈروجن ایندھن کے اخراج کے باعث لانچنگ کو ملتوی کردیا گیا۔

مشن کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ کیا جانا تھا، مشن کو چاند پر بھیجنے کی پہلی کوشش میں بھی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا، مشن بھیجنے کی نئی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

انسانوں کو چاند پر بھیجنے کا ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس ون دوسری کوشش میں بھی ناکام ہوگیا، راکٹ سے مائع ہائیڈروجن ایندھن کے اخراج کے باعث لانچنگ کو ملتوی کردیا گیا۔

مشن بھیجنے کی نئی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے، مشن کو چاند پر بھیجنے کی پہلی کوشش میں بھی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کچھ روز قبل ناسا نے انسان کو چاند پر بھجوانے کی تیاری کی لیکن آخری مراحل میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے اسے مؤخر کرنا پڑا تھا جس کے بعد دوسری کوشش میں آج مشن کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹرسے روانہ کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ آرٹیمس ون پرکوئی عملہ موجود نہیں ہوگا اور پھر 2024 میں متوقع طور پر جانے والے آرٹیمس ٹو میں انسان بھی سفر کریں گے۔

یاد رہے کہ 1972 کے اپالو مشن کے بعد سے ایسا کوئی پراجیکٹ نہیں ہوا ہے۔

مزید خبریں :