سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنےکی ویڈیو وائرل

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

بالی وڈ اداکار  سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دبنگ خان اپنی گاڑی سے اترے اور ہاتھ میں موجود گلاس  پینٹ کی جیب میں رکھ لیا۔ 

گلاس میں پانی بھی دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے بھی اس پر خوب تبصرے کیے۔

صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کام صرف سلمان خان ہی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے فلم پروڈیوسر مراد کھیتانی کی سالگرہ میں شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :