گوگل کروم کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرلیں

گوگل نے ایک بیان میں یہ مشورہ دیا / رائٹرز فوٹو
گوگل نے ایک بیان میں یہ مشورہ دیا / رائٹرز فوٹو

ونڈوز اور میک میں گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین اپنے ویب براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ ان کا سسٹم ہیکرز کا ہدف بن سکتا ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک بیان میں صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کروم ویب براؤزر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرلیں۔

بیان میں کہا گیا کہ گوگل CVE-2022-3075 میں موجود سکیورٹی خامی سے آگاہ ہے۔

ایک گمنام فرد نے اس مسئلے کو 30 اگست کو رپورٹ کیا تھا اور گوگل کے مطابق اس کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔

کمپنی نے اس بگ کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔

کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟

عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔

اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔

اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

رواں سال کے دوران چھٹی بار کروم میں اس طرح کا سکیورٹی مسئلہ سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :