چارجر کے بغیر آئی فونز کی فروخت پر پابندی کیخلاف ایپل کا عدالت جانےکا فیصلہ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

برازیل نے چارجر کے بغیر آئی فونز فروخت کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین حکام نے آئی فون 12 کے بعد سے ملک میں چارجرکے بغیر کسی بھی آئی فون کی فروخت پر پابندی لگاتے ہوئے ساتھ ہی ایپل پر 23 لاکھ ڈالرز سے زائد کا جرمانہ بھی لگایا۔

برازیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایپل کمپنی صارفین کو نامکمل پروڈکٹ  فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے ساتھ امتیازی سلوک کی قصور وار ہے۔

برازیلین حکام نے ایپل کے اس مؤقف کی تردید کی کہ صارفین کو آئی فونز کے ساتھ چارجر نہ دینے کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا تھا ۔ برازیل نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ چارجر کے بغیر اسمارٹ فون فروخت کرنا ماحول کے لیے سازگار ہے۔

تاہم فیصلے کے بعد ایپل حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی برازیل کے صارفین کے تحفظ کی ایجنسی سیناکون کے ساتھ تحفظات کو دور کرنے کے لیے کام جاری رکھے گی اور  اس فیصلے کے خلاف اپیل  بھی کرے گی۔

ایپل کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے پر برازیل میں پہلے بھی کئی عدالتی فیصلے جیت چکے ہیں۔

مزید خبریں :