دنیا
Time 11 ستمبر ، 2022

دبئی میں چاند کی شکل کا نیا لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا

چاند کی سطح کو نقل کرتے ہوئے ہوٹل کو 48 ماہ میں تعمیر کیا جائے گا جس کی مجموعی اونچائی 735 فٹ ہوگی،غیر ملکی میڈیا
 چاند کی سطح کو نقل کرتے ہوئے ہوٹل کو 48 ماہ میں تعمیر کیا جائے گا جس کی مجموعی اونچائی 735 فٹ ہوگی،غیر ملکی میڈیا

چاند کو آسمان پر جگمگاتے ہوئے تو آپ نے دیکھا ہوگا اور  ہوسکتا ہے کہ خواہش بھی کی ہو کہ کاش وہاں جاسکتے۔

اگر آپ یہ خواب دیکھتے رہے ہیں تو جلد دبئی میں ایسا ممکن ہوجائے گا۔

دبئی میں ایک لگژری ہوٹل تعمیر  کیا جائے گا جس کا ڈیزائن حیران کردینے والا ثابت ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں چاندکی شکل کا لگژری ہوٹل  تعمیر کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ہوٹل کی تعمیر کینیڈا کی ایک کمپنی کے سپرد کی گئی ہے جو مون ورلڈ ریزورٹ نامی عمارت کو 48 ماہ میں تعمیر کرے گی جس کی مجموعی اونچائی 735 فٹ ہوگی۔

مون ورلڈ ریزورٹ میں سالانہ ایک کروڑ افراد قیام کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مون ورلڈ ریزورٹ کو بنانے کا مقصد ہوٹل میں آنے والے سیاحوں کو زمین پر ہی سستی خلائی سیاحت کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں :