خاتون کے کان میں سانپ پھنسنے کی ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون کے کان میں سانپ پھنسا ہوا ہے۔

زرد رنگ کا یہ سانپ خاتون کے کان کے اندر سختی سے پھنسا ہوا تھا۔

ایک ڈاکٹر اس سانپ کو کان سے نکالنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے۔

یہ ڈاکٹر متعدد کوششیں کرتا ہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور ویڈیو کے آخر تک سانپ کو کان سے نکالا نہیں جاسکا تھا۔

ویڈیو میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا تھا اور کیسے سانپ خاتون کے کان کے اندر چلا گیا۔

اسی طرح یہ بھی معلوم نہیں کہ سانپ کو بعد میں نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی یا نہیں ۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ افراد نے اسے فیک ویڈیو قرار دیا جبکہ کچھ کو یہ واقعہ حقیقی لگا مگر ان کا سوال تھا کہ آخر سانپ کس طرح کان کے اندر چلا گیا۔

مزید خبریں :