کاروبار
12 ستمبر ، 2022

بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر69 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

بجلی مہنگی کرنےکی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں دی گئی: ذرائع— فوٹو: فائل
بجلی مہنگی کرنےکی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں دی گئی: ذرائع— فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق بجلی مہنگی کرنےکی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں دی گئی اور جولائی فیول ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا بجلی صارفین پر69ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق  جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فی یونٹ بجلی 4 روپے 34 پیسے  مہنگی کی گئی ہے اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM