دوستی کی اعلیٰ مثال، زلزلے کے دوران لڑکے نے زخمی دوست کو کندھے پر اٹھا کر جان بچالی

زندگی میں ایک سچا اور مخلص دوست ملنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے ، اکثر دوستی کی بہترین مثالیں ہمارے سامنے  آتی ہیں، ایک ایسی ہی سچی دوستی کی اعلیٰ مثال ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک طالب علم کو دیکھاگیا ،جس نے زلزلے کے دوران کلاس میں اپنے زخمی دوست کی مدد کرکے سچی دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلہ آتے ہی کلاس میں موجود سب بچے اپنی جان بچانے کے لیےکلاس سے باہر بھاگتے ہیں لیکن ایک لڑکے نے اپنی اگلی سیٹ پر بیٹھے بظاہر ٹانگ سے زخمی دوست کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور کمرے سے باہر لے گیا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے لیکن اس لڑکے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جو مشکل میں ساتھ دے وہی سچا دوست ہے۔


مزید خبریں :