اس برطانوی خاتون کو 'پیزا گرل' کیوں کہا جاتا ہے؟جان کر حیران رہ جائیں گے

فوٹو: ٹیلینا فائل
فوٹو: ٹیلینا فائل

اپنے  اکثر ایسے لوگ دیکھیں ہوں گے جو منفرد چیزیں جمع کرنے کا شوق رکھتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو  ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتارہے ہیں جنہوں نے  پیزا سے متعلق سب سے زیادہ اشیاء جمع کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ٹیلینا نامی خاتون کو پیزا اتنا پسند ہے کہ انہوں نے پیزا سے متعلق مختلف اشیاء جس میں پیزا کے ڈبے، پیزا کی شکل کے زیور، ایسے کپڑے جن پر  پیزا کی تصاویر بنی ہوں،  بیڈ شیٹ، برتن وغیرہ جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کروالیا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام کے مطابق ٹیلینا کے پاس 669 ایسی اشیاء ہیں جن پر یا تو پیزا کی تصویر بنی ہوئی یا پھر وہ پیزا کی شکل جیسی ہیں جبکہ ان میں وہ کتابیں بھی شامل ہیں جن پر لفظ پیزا درج ہے ۔

یہ دنیا میں کسی بھی انسان کے پاس پیزا سے متعلق اشیا کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اس سے قبل یہ ریکارڈ فلاڈیلفیا کے ایک شخص کے پاس تھا،جس نے  پیزا سے متعلق 570 اشیاء جمع کر رکھی تھیں۔

ٹیلینا  کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس سے کچھ ہی عرصہ قبل  پیزا سے متعلقہ اشیاء جمع کرنا شروع کی تھیں جبکہ انہوں نے اپنے گھر کے گیراج کو پیزا میوزیم میں تبدیل کر دیا ہے۔

پیزا سے متعلقہ اتنی اشیاء جمع کرنے کی وجہ سے انہیں'پیزا گرل' کہا جاتا ہے۔