دنیا
Time 15 ستمبر ، 2022

ارب پتی شخص نے موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کیلئے اپنی پوری کمپنی عطیہ کردی

Yvon Chouinard / فوٹو بشکریہ Patagonia ویب سائٹ
Yvon Chouinard / فوٹو بشکریہ Patagonia ویب سائٹ

ایک ارب پتی شخص نے اپنی کمپنی ہی ایک ٹرسٹ کو عطیہ کردی ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔

83 سالہ Yvon Chouinard نے زمین کو بدلتے موسموں کے اثرات سے بچانے کے لیے اپنی کمپنی Patagonia کی ملکیت ایک فلاحی ٹرسٹ کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Yvon Chouinard ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ ان کی کمپنی کی مالیت 3 ارب ڈالرز ہے۔

انہوں نے کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع ایک کھلے خط میں کہا کہ ہم نے کمپنی کے اثاثوں کو زمین کے تحفظ کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اس سے ایک نئی قسم کی سرمایہ کاری کا آغاز ہوگا اور مزید امیر افراد اس طرح کے عطیات کریں گے۔

اس کمپنی کا صدر دفتر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہے اور یہ ہر سال ایک ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کا سامان فروخت کرتی ہے۔

اس کمپنی کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ اب زمین ہی ہماری واحد شیئر ہولڈر ہے۔

Patagonia نجی کمپنی کے طور پر اپنا کام جاری رکھے گی مگر اب Yvon Chouinard اور ان کا خاندان اس کمپنی کا مالک نہیں رہے گا۔

مزید خبریں :