پڑوسی اور چوکیدار کی حاضر دماغی، 13ویں منزل سے لٹکتے بچےکو بچالیا

بڑوسی کی جانب سے گھر کا مرکزی دروازہ توڑ کر بچے کی جان بچائی گئی۔میڈیا فوٹو
بڑوسی کی جانب سے گھر کا مرکزی دروازہ توڑ کر بچے کی جان بچائی گئی۔میڈیا فوٹو

شارجہ کے علاقے ال ٹاؤن میں پڑوسی اور  چوکیدار کی حاضر دماغی سے 13ویں منزل کی کھڑکی سے لٹکتے ہوئے 5 سالہ بچے کی جان بچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچہ کھڑکی میں کھیلتے ہوئے پھنس گیا تھا جسے پڑوسی اور چوکیدار نے  دیکھا اور  واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔

بچے کو بچانے والے پڑوسی کے مطابق بچے کو کھڑکی سے لٹکتا دیکھ کر وہ فوری 13 ویں منزل پر دوڑا اور  اندر سے کسی کے دروازہ نہ کھولنے پر دروازے کو توڑ دیا اور ساتھ ہی واقعے کی اطلاع بچے کے ماں باپ کو بھی دی۔

دوسری جانب چوکیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ بچے کو لٹکتا دیکھ کر اس نے پڑوسیوں کو سیڑھیوں سے نیچے جا کر زمین پر گدے ڈالنے اور کمبل پکڑنے کا کہا اور وہ بھی  بچے کو بچانے کے لیے اوپر بھاگ گیا۔

پولیس اور ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ کر چوکنا ہوگئیں لیکن اس سے قبل ہی بچے کو پڑوسی اور چوکیدار نے ریسکیو کر لیا تھا۔