گوگل کروم میں میموری اور بیٹری سیونگ موڈز کا اضافہ

یہ فیچرز کروم کی تجرباتی سیٹنگز میں موجود ہیں / فائل فوٹو
یہ فیچرز کروم کی تجرباتی سیٹنگز میں موجود ہیں / فائل فوٹو

گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے مگر وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری استعمال کرتا ہے۔

اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنے والے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے یا لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گوگل کروم میں میموری سیور اور بیٹری سیور نامی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گوگل کروم کی تجرباتی سیٹنگز میں موجود ان فیچرز کا مقصد لیپ ٹاپ کی بیٹری کو تحفظ فراہم کرنا اور سسٹم میموری کو مختلف ٹیبز ان ایکٹیو بناکر بہتر کرنا ہے۔

بیٹری سیور موڈ اسی وقت کام کرے گا جب آپ کی ڈیوائس بیٹری پر کام کررہی ہوگی یعنی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر یہ فیچر کام نہیں کرے گا۔

جب آپ میموری سیور موڈ ٹرن آن کرتے ہیں تو کمپیوٹر ان ٹیبز پر میموری ریسورسز مختص نہیں کرے گا جن کو آپ استعمال نہیں کررہے ہوں گے۔

اس سے گوگل کروم کی رفتار بہتر ہوگی۔

ان فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے chrome://flags پر جاکر بیٹری سیور کو سرچ کریں اور پھر ان ایبل کرکے براؤزر کو ری اسٹارٹ کریں۔

مزید خبریں :