دنیا
Time 16 ستمبر ، 2022

چینی حکومتی وفد کو ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت تک جانے سے روک دیا گیا

ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال میں موجود ہے / رائٹرز فوٹو
ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال میں موجود ہے / رائٹرز فوٹو

چینی حکومت کے وفد کو ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت تک جانے سے روک دیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ دارالعوام کے اسپیکر سر لنڈسے Hoyle نے چینی حکومتی وفد کو اجازت دینے سے انکار کیا۔

چین کی جانب سے چند برطانوی اراکین پارلیمان پر عائد پابندیوں کی وجہ سے یہ اجازت دینے سے انکار کیا گیا۔

ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال میں موجود ہے جو وہاں 19 ستمبر تک آخری رسومات تک موجود رہے گا۔

چین کی جانب سے ابھی آنجہانی ملکہ کی تدفین میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق اب تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ انہوں نے اب تک ویسٹ منسٹر ہال میں چینی وفد پر پابندی کی کوئی رپورٹ نہیں دیکھی۔

ترجمان کے مطابق میزبان کے طور پر برطانیہ سفارتی پروٹوکولز سے آگاہ ہے اور  وہاں مہمانوں کے ساتھ مناسب سلوک کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ 2021 میں چین نے 9 برطانوی شہریوں پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کردیے تھے، جس کے بعد برطانیہ میں چین کے سفیر پر پارلیمان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے موقع پر 500 کے قریب سربراہان مملکت اور غیرملکی وفود کی شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں :