دنیا
Time 16 ستمبر ، 2022

ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی

شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل ارکان کی تعداد 9 ہوگئی— فوٹو: رائٹرز/ 14 ستمبر
شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل ارکان کی تعداد 9 ہوگئی— فوٹو: رائٹرز/ 14 ستمبر

ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا۔

ازبکستان کے شہر سمرقند میں  شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں رکن ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

حالیہ اجلاس میں ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی جس کے بعد تنظیم کے مستقل رکن ممالک کی تعداد 9 ہوگئی۔

اس کے علاوہ مصر، سعودی عرب اور قطر کو بھی تعاون تنظیم کے ڈائیلاگ پارٹنرز کا درجہ  دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل ارکان میں چین، بھارت، روس، پاکستان، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان اور ایران شامل ہیں۔

مزید خبریں :