کھیل
Time 16 ستمبر ، 2022

آئرلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان سوکا ورلڈ کپ سے باہر

 
سوکا ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو دو ایک سے شکست دے دی، یہ ایونٹ میں پاکستان کی تیسری شکست تھی— فوٹو: فائل
سوکا ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو دو ایک سے شکست دے دی، یہ ایونٹ میں پاکستان کی تیسری شکست تھی— فوٹو: فائل

سوکا ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو دو ایک سے شکست دے دی، یہ ایونٹ میں پاکستان کی تیسری شکست تھی، پاکستان نے ایک میچ برابر کھیل کر گروپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان ٹیم سوکا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔ ایونٹ کے میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

ہنگری کے دارالحکومت بُڈاپسٹ میں جاری ایونٹ کے گروپ جی کے آخری میچ میں پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے تھا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے جس میں کامیابی آئرلینڈ کو ملی ۔

اُن کی جانب سے گینٹرس نے گول اسکور کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی، میچ کے پہلے ہاف میں یہی اسکور رہا، دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

کھیل ختم ہونے سے صرف تین منٹ قبل سیموئیل ویٹکنز نے گول کرکے آئرش ٹیم کو دوبارہ برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار ہی، ایونٹ میں پاکستان تین شکستوں اور ایک ڈرا میچ کے نتیجے میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کرسکا اورگروپ میں چوتھی پوزیشن کے سبب راؤنڈ آف 16   میں پہنچنے میں ناکام رہا۔

مزید خبریں :