پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2022

بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول

سی پی پی اے کی جانب سے اگست کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے: نیپرا۔ فوٹو فائل
سی پی پی اے کی جانب سے اگست کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے: نیپرا۔ فوٹو فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہو گئی۔

نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے اگست کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے فی یونٹ بجلی 22 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست درخواست کی گئی ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔

نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا باقی کمپنیوں کے لیے ہے۔

یاد رہے کہ بجلی کے بلوں میں ون سلیب بینیفٹ ختم ہونے کے باعث صارفین کو بھاری بل وصول ہونے لگے ہیں۔

مزید خبریں :