دنیا
Time 17 ستمبر ، 2022

ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ریکارڈ کمی

قدر میں ایک فیصد کمی کے بعد ایک پاؤنڈ 1.135 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ فوٹو فائل
قدر میں ایک فیصد کمی کے بعد ایک پاؤنڈ 1.135 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ فوٹو فائل

امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قدر میں ایک فیصد کمی کے بعد ایک پاؤنڈ 1.135 ڈالر کا ہوگیا ہے جو 1985 کے بعد سے پاؤنڈ کی کم ترین قدر ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ اس وقت مہنگائی میں 40 سالہ ریکارڈ اضافے کی لپیٹ میں ہے اور اس حوالے سے بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ برطانیہ اس سال کے اخر تک کساد بازاری کا شکار ہو جائے گا۔


مزید خبریں :