پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2022

حکومت نے ریٹیلرکیلئے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریٹیلر کے لیے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقررکر دیا۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے پیرا سیٹامول گولیوں، سسپنشن اور سیرپ پر مارجن کی حد مقرر کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیناں ریٹیلر کو  پیراسیٹا مول پر 15 فیصد تک مارجن دے سکیں گی، 15 فیصد  تک ڈسکاؤنٹ  دینے  پر اعتراضات 3 دن میں جمع کراسکتے ہیں۔

دوسری جانب ادویہ ساز کمپنیوں نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھادیا ہے۔

چیئرمین پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن منصور دلاورکا کہنا ہےکہ حکومت نے پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانےکے بجائے مارجن کم کیا، پہلےکمپنیاں کم ازکم 15 فیصد ڈسکاؤنٹ مارجن دینے کی پابند تھیں اورکمپنیاں ریٹیلرزکو 30 فیصد تک بھی مارجن دیتی تھی۔

مزید خبریں :