دنیا
Time 17 ستمبر ، 2022

تائیوان میں 6.6 شدت کا زلزلہ

فوٹو: گوگل
فوٹو: گوگل

تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہےکہ زلزلےکا مرکز ٹائیٹنگ کاؤنٹی میں 7.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 زلزلے کے معمولی جھٹکے تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کیےگئے۔

مزید خبریں :