چین میں فضا میں معلق ہوکر سفر کرنے والی گاڑیوں کی آزمائش

ایسی 8 گاڑیوں کی آزمائش کی جارہی ہے / اسکرین شاٹ
ایسی 8 گاڑیوں کی آزمائش کی جارہی ہے / اسکرین شاٹ

فضا میں معلق ٹرینوں سے متاثر ہوکر چین میں سائنسدانوں نے معلق یا ماگلیو گاڑیوں کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

یہ گاڑیاں مخصوص مقناطیسی سڑک پر فضا میں معلق ہوکر تیزرفتاری سے سفر کرسکیں گی۔

یہ گاڑیاں فضا میں ساڑھے 3 سینٹی میٹر بلندی پر معلق ہوں گی۔

اگر یہ ٹیکنالوجی عملی شکل اختیار کرنے میں کامیاب رہی تو فضا میں تیرتی ہوئی محسوس ہونے والی گاڑیاں بہت تیزی سے سفر کرسکیں گی۔

ماگلیو ٹرینوں کو متاثر کن رفتار کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور کچھ ممالک جیسے جاپان میں ایسی ایک ٹرین600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایسی گاڑی کی آزمائش کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس میں مشرقی چین کی ایک مخصوص شاہراہ میں گاڑی کو فضا میں معلق ہوکر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مجموعی طور پر 8 گاڑیوں کی آزمائش کی جارہی ہے۔

اب تک 2 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کیا گیا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ماہرین کی جانب سے منصوبے کو کیسے آگے بڑھایا جائے گا، مگر یہ عندیہ ملتا ہے کہ ٹیسٹ سے حکام کو ایسی گاڑیوں کے روڈ ڈیزائن اور تیزرفتاری سے سفر کرنے کی صلاحیت جانچنے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں :