دنیا
Time 18 ستمبر ، 2022

نیپال میں طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، متعدد مکانات گرنے سے 22 افراد ہلاک

فوٹو:اے ایف پی فائل
فوٹو:اے ایف پی فائل

نیپال کے مغربی حصے میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد مکانات گرگئے،حادثے میں22 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے مغربی حصے میں شدید بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈ سیلائیڈنگ کا واقعہ ضلع اچھم میں پیش آیا، جو دارالحکومت کھٹمنڈو سے تقریباً 450 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔حادثے میں گرنے والے مکانات کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو  ٹیموں کی کوششیں جاری ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے تقریباً 1500 افراد کو سرکاری عمارتوں میں پناہ دی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس سال نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 70 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہوئے۔

مزید خبریں :